Friday, 19 April 2024, 03:41:32 am
وزیراعظم کی کی کاروباری برادری کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
July 30, 2021

وزیر اعظم عمران خان نے ٹیکس نظام میں کی جانے والی اصلاحات کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ کاروباری برادری کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے یہ ہدایات کاروباری عمل کو بہتر بنانے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیںجس میں مختلف ترجیحاتی شعبوں خاص طور پر چھوٹے اور بڑے کاروباراور ملک میں خصوصی ٹیکنالوجی زونز کا قیام شامل ہے۔اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے کاروبا ر کو آسان بنانے کے حوالے سے پیش رفت کو سراہا ۔انہوں نے ہواوے اور سام سنگ جیسی بڑی کمپنیوں کو پاکستان میں آپریشنز شروع کرنے کی ترغیب دینے پر خصوصی ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کی کوششوں کو سراہا۔وزیر اعظم نے زور دیا کہ ملک کے دیگر بڑے شہروں کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر اور بلوچستان میں بھی خصوصی ٹیکنالوجی زونز کے قیام پر بھی یکساں توجہ دی جائے۔