Saturday, 20 April 2024, 06:17:32 am
سعودی سفیر کی وزیراعظم کومشرق وسطیٰ میں سرسبزمہم سےمتعلق اجلاس میں شرکت کی دعوت
July 30, 2021

 وزیراعظم عمران خان سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی۔سعودی سفیر نے وزیراعظم کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے اکتوبر 2021ء میں سعودی عرب کی میزبانی میں مشرق وسطیٰ میں سرسبز مہم سے متعلق اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ پہنچایا۔وزیراعظم نے بخوشی دعوت قبول کرلی۔واضح رہے کہ سعودی ولی عہد کی جانب سے اس سال کے آغاز میں اعلان کردہ اقدامات وزیراعظم کی ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف مہم، سرسبز پاکستان اور 10 بلین ٹری سونامی سے بہت حد تک ملتے جلتے ہیں۔