Tuesday, 23 April 2024, 12:26:11 pm
سپیکر قومی اسمبلی کا پاکستان اور آذر بائیجان کے درمیان پروازیں شروع کرنے کی ضرورت پر زور
July 30, 2021

پاکستان آذر بائیجان کی علاقائی سلامتی ،خود مختاری اور نگورنو کاراباخ کے مسئلے پر اس کے موقف کی مکمل حمایت کرتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے آزری دارالحکومت باکو میں آذر بائیجان کے وزیر خارجہ JEYHUN BAYRAMOVسے ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات میں فریقین نے مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات کو بڑھانے پر بھی گفتگو کی ۔اسد قیصر نے پاکستان اور آذر بائیجان کے درمیان پروازیں شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ دونوں برادر ممالک کے درمیان عوامی رابطوں کو فروغ دیا جاسکے۔اس موقع پر آذر بائیجان کے وزیر خارجہ نے کہاکہ اُن کا ملک جموں و کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کے جائز اور قانونی موقف کی مکمل حمایت کرتا ہے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آذر بائیجان تمام بین الاقوامی فورمز پر جموں و کشمیر کے مسئلے پر اس کی حمایت جاری رکھے گا۔