Thursday, 25 April 2024, 06:37:31 pm
حکومت احساس کفالت پروگرام کے ذریعے130 اضلاع میں بلا سود قرضے فراہم کر رہی ہے:ثانیہ نشتر
August 30, 2021

غربت کے خاتمے کے بارے میں معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ حکومت احساس کفالت پروگرام کے ذریعے ملک کے ایک سو تیس اضلاع میں بلا سود قرضے فراہم کر رہی ہے۔پاکستان ٹیلی ویژن نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت شفاف نظام کے ذریعے ملک بھر میں مستحق طلبہ کو پچاس ہزار وظائف بھی فراہم کر رہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں ثانیہ نشتر نے کہا کہ طلباء کی نسبت طالبات زیادہ وظائف حاصل کر رہی ہیں۔احساس کفالت پروگرام کے ذریعے ملک بھر میں ایک کروڑ تیس لاکھ افراد کو ماہانہ دو ہزار روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔