Monday, 30 December 2024, 07:26:49 pm
 
مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے،حریت کانفرنس
September 30, 2024

غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے اس بات پر زور دیا ہے کہ مقامی انتخابات دیرینہ تنازعہ کشمیر کا حل نہیں ہو سکتے جو پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازعہ ہے۔

میرواعظ عمرفاروق نے جنہوں نے گزشتہ پانچ سال کا بیشتر حصہ سرینگر میں گھر میں نظربندی میں گزاراہے ، امریکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ڈھونگ انتخابات سے اس اہم مسئلے کو حل نہیںکیا جاسکتا جسے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ہندوتوا حکومت نے2019کے بعد دبانے کی کوشش کی ہے۔

میرواعظ عمرفاروق نے زور دیا کہ ان انتخابات کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ اہم مسئلہ کشمیر حل ہو گیا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلے کے جامع حل کی ضرورت کو اجاگر کیا۔