Saturday, 20 April 2024, 06:37:01 am
وزیراعظم کی ملک میں تعمیراتی منصوبوں میں ماحولیاتی تحفظ کو خصوصی توجہ دینے کی ہدایت
November 30, 2020

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں تعمیراتی منصوبوں میں ماحولیاتی تحفظ کو خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بات انہوں نے پیر کے روز اسلام آباد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین انور علی حیدر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔وزیراعظم نے کہا کہ تعمیراتی سرگرمیوں میں بہتری سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے اور معیشت مستحکم ہو گی۔انہوں نے کہا کہ تمام منصوبوں کا ماحولیاتی تجزیہ قانون کے مطابق ضروری ہے اور اس سلسلے میں تمام ممکنہ اقدامات کئے جائینگے۔وزیراعظم کو تعمیراتی سرگرمیوں اور ان منصوبوں میں ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔