Thursday, 25 April 2024, 10:07:33 pm
پی ڈی ایم کی قیادت تشددپھیلانےکےلئےعوام کواکسانےسےاجتناب کرے:وزیراطلاعات
November 30, 2020

 اطلاعات ونشریات کے وزیرسینیٹرشبلی فرازنے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے صدر مولانافضل الرحمان پرزوردیاہے کہ وہ ملک میں تشددپھیلانے کے لئے عوام کواکسانے سے اجتناب کریں۔

ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مولانافضل الرحمان کی جانب سے کارکنوں اورمدارس کے طلبہ کو مسائل پیدا کرنے کی ہدایات قابل مذمت ہیں۔پی ڈی ایم کے جلسوں کے نتائج پراظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوام نے اپوزیشن جماعتوں کانظریہ مسترد کردیاہے اور وہ ملتان کے جلسے میں شرکت کے لئے نہیں آئیں گے۔ایک سوال کے جواب میں وزیراطلاعات نے کہاکہ بدعنوان عناصرکے احتساب کوروکنا ناممکن ہے۔