Saturday, 20 April 2024, 08:44:51 pm
شام کے نئے آئین کے مسودے کی تیاری سے متعلق اقوام متحدہ کی زیرثالثی جنیوامیں بات چیت
November 30, 2020

شام کے نئے آئین کے مسودے کی تیاری سے متعلق اقوام متحدہ کی زیرثالثی بات چیت آج جنیوامیں شروع ہورہی ہے۔

شام کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے صحافیوں سے بات چیت میں امیدظاہر کی کہ اس مذاکرات سے ملک میں دہائیوں پرمشتمل تنازعہ کے سیاسی حل کی راہ ہموار ہوگی۔پینتالیس رکنی شام کی آئینی کمیٹی میں شامی حکومت، حزب اختلاف اورسول سوسائٹی کے نمائندے شامل ہیںجو گزشتہ سال جنگ سے تباہ حال ملک کے آئین کے مسودے کی تیاری کیلئے قائم کی گئی تھی۔