Thursday, 18 April 2024, 08:01:06 am
این سی او سی نے کورونا ویکسین کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے نیشنل امیونائزیشن مینجمنٹ سسٹم تیارکردیا
December 30, 2020

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا وائرس کی ویکسین کی موثرطور پر فراہمی کے انتظام کو یقینی بنانے کیلئے نیشنل امیونائزیشن مینجمنٹ سسٹم تشکیل دیا ہے۔

یہ اقدام وزارت صحت، نادرا اور قومی اطلاعاتی ٹیکنالوجی بورڈ کے اشتراک سے اٹھایا گیا ہے۔این سی او سی کوبدھ کے روز اسلام آباد میں ایک تقریب میں بتایا گیا کہ حکومت کورونا ویکسین کی ملک میں فوری طور پر موجودگی کے لئے کورونا ویکسین بنانے والے اہم اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے۔NIMS شناختی کارڈ کی بنیاد پر ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ پورٹل کے ذریعے کورونا ویکسین کیلئے شہریوں کا مرحلہ وار اندراج کرے گا۔