Friday, 26 April 2024, 01:19:11 am
کراچی،راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے10 افراد جاں بحق
March 31, 2023

آج کراچی میں نورس چورنگی میں راشن تقسیم کرنے کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم از کم دس افراد جاں بحق اور کئی بے ہوش ہو گئے۔پولیس کے مطابق بھگدڑ مچنے کا واقعہ کارخانے میں کچھ لوگوں کو کرنٹ لگنے کے باعث پیش آیا جہاں راشن تقسیم کیا جا رہا تھا۔جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔