Saturday, 20 April 2024, 12:00:21 am
پاکستان،عرب امارات کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
March 31, 2023

پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق آج اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے متحدہ عرب امارات کے وفد کی ملاقات میں ہوا۔

وفد کی قیادت متحدہ عرب امارات کے حکمران خاندان کے رکن اور حیات بائیوٹیک کے چیئرمین شیخ احمد DALMOOK المکتوم نے کی۔

وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان برادرانہ تعلقات تاریخ میں سب سے مضبوط ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ پاکستان تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید توسیع دینے کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔وزیر اعظم نے پاکستان کے ادویات کے شعبے خصوصاً ویکسین کی تیاری میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی لینے پر حیات بائیوٹیک کا خیر مقدم کیا۔انہوں نے وفد کو قابل تجدید توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری دعوت بھی دی اور یقین دلایا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔شیخ احمد DALMOOK المکتوم نے کہا کہ وہ پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کی صلاحیت سے آگاہ ہیں اور متحدہ عرب امارات توانائی اور صحت کے شعبوں میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانا چاہتا ہے۔انہوں نے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری کا حجم مزید بڑھانے کی خواہش ظاہر کی۔وفد نے وزیر اعظم کو سندھ حومت کے تعاون سے جاری بارہ ہزار میگا واٹ کے بجلی گھر منصوبے سے متعلق بھی آگاہ کیا جو شمسی اور ہوا کی توانائی کا ہائبرڈ بجلی گھر ہو گا۔