Thursday, 18 April 2024, 09:56:11 pm
شمالی وزیرستان:دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک سکیورٹی اہلکارشہید
March 31, 2023

ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ضلع کرک کا رہائشی ایک سیکورٹی اہلکار سپاہی ارشاد اﷲ بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرگیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں کا صفایا کرنے کیلئے علاقے میں کارروائی جاری ہے ۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید بتایا کہ ہمارے جوان بہادری سے لڑے اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ،سیکورٹی فورسز دہشت گردی کا ناسور جڑ سے ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں اور بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے حوصلے مزید مضبوط کریںگی۔