Friday, 26 April 2024, 12:26:42 am

مزید خبریں

 
بھارتی غاصب افواج نے گزشتہ ماہ ریاستی دہشتگردی میں دس کشمیریوں کو شہید کیا
February 01, 2023

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ کے دوران ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں میں دس کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ ماہ دو جعلی مقابلوں میں چار نوجوانوں کو شہید کیا۔ اس دوران مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے ظلم و تشدد اور دھماکوں سے پندرہ نوجوان شدید زخمی ہوئے، کالے قوانین کے تحت 135 سے زائد شہریوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔