Thursday, 18 April 2024, 08:52:24 pm
بحر الکاہل میں طاقت کا توازن تیزی سے بدل رہا ہے: نیٹو سربراہ
February 01, 2023

نیٹو کے سربراہ JENS STOLTENBERG نے کہا ہے کہ بحر الکاہل میں طاقت کا توازن تیزی سے بدل رہا ہے۔ٹوکیو میں جاپان کے وزیراعظم KISHIDA FUMIO سے ملاقات کے بعد اُن کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے JENS STOLTENBERG نے کہا کہ آج دنیا کو دوسری عالمی جنگ کے مقابلے میں زیادہ سخت اور پیچیدہ سیکیورٹی ماحول کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیٹو اور جاپان کا نقطہ نظر، یہ ہے کہ دنیا کے کسی بھی خطے میں طاقت کے ذریعے یکطرفہ تبدیلی قابل قبول نہیں ہے۔نیٹو کے سربراہ نے اِس بات پر ز ور دیا کہ یہ اتحاد مشرقی بحیرہ چین میں طاقت کے توازن میں تبدیلی کی یکطرفہ کوششوں کی سخت مخالفت کرتا ہے اور چین کی بڑھتی ہوئی فوجی صلاحیتوں کے پھیلائو سے متعلق خبردار کیا۔