Thursday, 28 March 2024, 05:59:52 pm
فلسطینی مظاہرین کا غزہ پٹی میں امریکی وزیر خارجہ کے دورے کے موقع پر شدید احتجاج
February 01, 2023

فلسطینیوں نے مغربی کنارے غزہ کی پٹی میں امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن کے دورے کے موقع پر شدید احتجاج کیا اور الزام لگایا کہ بے گناہ شہریوں کے خلاف جارحیت میں وہ اسرائیل کی حمایت کریں۔مظاہرین نے فلسطینی جھنڈے اٹھا رکھتے تھے اور امریکہ مخالف نعرے لگا رہے تھے، انہوں نے بینر اٹھا رکھے تھے جس پر لکھا تھا جب تک امریکہ اسرائیل کی حمایت کرتا ہے وہ ایک مجرم ہے۔مظاہرہ کرنے والے ایک شخص نے کہا بلنکن کا ہم اپنے ملک میں استقبال نہیں کر سکتے، امریکی انتظامیہ نے فلسطین کے مسئلے پر دوہرا معیار اپنا رکھا ہے۔غزہ میں ایک اور شخص نے کہا کہ بلنکن کے دورے کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ واشنگٹن نے اپنے وعدے پورے نہیں کئے اور تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔