Thursday, 25 April 2024, 01:32:28 am
سندھ حکومت نے عامل خواتین کو سہولت دینے کے لئے پنک پیپلز بس سروس کا آغاز کردیا
February 01, 2023

سندھ حکومت نے عامل خواتین کو سہولت دینے کے لئے آج کراچی سے پنک پیپلز بس سروس کا آغاز کردیا۔سندھ کے اطلاعات او ر ٹرانسپورٹ کے وزیر شرجیل میمن نے بس سروس کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہاکہ پنک بس سروس کا پہلا روٹ ملیر کینٹ سے براستہ شارع فیصل ٹاور تک ہوگا۔