Saturday, 13 April 2024, 01:24:56 am
سینیٹ کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات14 مارچ کو ہوں گے
March 01, 2024

سینیٹ کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات رواں ماہ کی چودہ تاریخ کو ہونگے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کو اتوار کی شام تک جمع کروا سکتے ہیں۔

یہ نشستیں سید یوسف رضا گیلانی، مولانا عبدالغفور حیدری، نثار احمد کھوڑو، جام مہتاب حسین داہر، پرنس احمد عمر احمد زئی اور سرفراز احمد بگٹی نے خالی کی ہیں۔