Sunday, 14 July 2024, 04:32:08 pm
محکمہ خوراک گلگت بلتستان کی جانب سے تمام اضلاع میں صارفین کے ڈیٹا کی ڈیجیٹائزیشن کا عمل جاری
June 01, 2024

محکمہ خوراک گلگت بلتستان کی جانب سے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں صارفین کے ڈیٹا کی ڈیجیٹائزیشن کا عمل جاری ہے۔

محکمہ کے مطابق یہ عمل اگلے ماہ کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔

محکمہ خوراک نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے خاندان کے تمام افراد کے ناموں کا اندراج کرائیں، تاکہ سبسڈی والی گندم کی ترسیل اور تقسیم کو شفاف بنایا جا سکے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مزید تصحیح کے لیے ڈیٹا کی نادرا اور LG&RD کے تعاون سے بھی تصدیق کی جائے گی۔