Sunday, 21 July 2024, 09:25:27 pm
وزیر خزانہ کا آئی ٹی کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی کے عزم کا اعادہ
July 01, 2024

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ٹی صنعت کی پاکستان میں جدت اور اقتصادی نشوونما میں اضافے کی صلاحیت کا اعتراف کرتے اس صنعت کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔

وہ اسلام آباد میں پاکستان سافٹ وئیر ہائوسز ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کررہے تھے جن کی قیادت چیئرمین محمد زوہیب خان کررہے تھے ۔

محمد اورنگزیب نے پاشا کے متحرک کردار کو سراہا اور ایسوسی ایشن کو حکومت کی سرپرستی کا یقین دلایا۔ملاقات چیلنجز سے نمٹنے اور آئی ٹی شعبے کیلئے مواقع پیدا کرنے کے باہمی عزم کے ساتھ ختم ہوئی۔