Friday, 29 March 2024, 06:53:50 pm
امریکہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے،بیرسٹر سلطان
February 02, 2023

آزاد جموں وکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے امریکہ پر زوردیا ہے کہ وہ دیرینہ مسئلہ کشمیر کواقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے میں اپنا کردارادا کرے۔انہوں نے ان خیالات کااظہار آج واشنگٹن میںسینیٹرکرس وین ہولن سے ملاقات میں کیا۔مقبوضہ علاقے کی صورتحال کے حوالے سے آزاد کشمیر کے صدر نے کہاکہ مودی حکومت کے پانچ اگست دوہزار انیس کے یکطرفہ اور غیرقانونی اقدامات نے خطے کوبدامنی اور غیریقینی صورتحال کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔بیرسٹر سلطان محمود نے کہاکہ عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی جاری خلاف ورزیاں بندکرانے میں اپنا کردارادا کرناچاہیے۔