Friday, 29 March 2024, 07:31:33 am
خیبرپختونخوا پولیس شہداء کے خون کا بدلہ لینے تک چین سے نہیں بیٹھے گی: آئی جی
February 02, 2023

خیبر پختونخوا کی پولیس پشاور بم دھماکے کے شہدا کے خون کا بدلہ لینے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔ اس عزم کا اظہار انسپکٹر جنرل خیبر پختونخواہ پولیس معظم جاہ انصاری نے آج پشاور میں پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس دھماکے میں ملوث دہشت گرد نیٹ ورک تک پہنچ چکی ہیں۔ آئی جی نے دھماکے کی نوعیت سے متعلق افواہوں کو مسترد کردیا۔ انہوں نے تصدیق کی کہ حملہ خودکش حملہ آور کی جانب سے کیا گیا۔