Thursday, 25 April 2024, 07:20:05 am
ملک کی ترقی کیلئے جمہوری اقدار کا فروغ، آئین کی بالادستی دونوں ضروری ہیں:گورنر پنجاب
February 02, 2023

پنجاب کے گورنر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ ملک کے ترقی کیلئے جمہوری اقدار کا فروغ اور آئین کی بالادستی دونوں ضروری ہیں۔ آج لاہور میں پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری شافع حسین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے پیشہ وارانہ تعلیم اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے موثر اقدامات کئے ہیں۔ محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ تعلیمی اداروں اورصنعتوں کے درمیان رابطے کیلئے ایک کنسورشیم تیار کیاگیا ہے۔