Saturday, 20 April 2024, 06:30:49 am
نگر ویلی روڈ منصوبے کیلئے تکنیکی گرانٹ کی منظوری
February 02, 2023

گلگت میں گلگت بلتستان کے محکمہ تعمیرات کے تکنیکی شعبے کے اجلاس میں نگر ویلی روڈ منصوبے کا جائزہ لیا اور اس کے لئے تکنیکی گرانٹ کی منظوری دی ہے۔

 وفاقی حکومت کے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت پسان نگر سے ہوپر تک چالیس کلو میٹر طویل سڑک چار ارب پچاس کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہوگی۔

 یہ نگر سے شاہراہ قراقرم کی متبادل سڑک ہوگی جو سیاحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔