Saturday, 13 April 2024, 02:27:40 am
ڈاکٹر، فزیشنز سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں نئے چیلنجوں سے فائدہ اٹھائیں،صدر
March 02, 2024

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ماحول انسانی صحت اور خوشحالی کے تحفظ کے لئے ٹیکنالوجی کے مثبت اور ذمہ دارانہ استعمال کی ضرورت پر زور دیا۔کراچی میں کالج آف فزیشنز اینڈ سرجن کی تقریب سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ڈاکٹروں اور فزیشنز کو ہدایت کی کہ وہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں نئے چیلنجوں سے فائد ہ اٹھائیں۔صدر نے ڈاکٹروں اور فزیشنز سے بیماریوں کی درست اوربروقت تشخیص کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا۔