Saturday, 13 April 2024, 01:12:52 am
ٹاپ این 25برفباری کے باعث ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند
March 02, 2024

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بلوچستان کے علاقے کھوجک ٹاپ این 25- کو برفباری کے باعث ہر قسم کی گاڑیوں کی آمدو رفت کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چمن اور کوئٹہ کے درمیان گاڑیوں کی آمدورفت بند کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔