Saturday, 13 April 2024, 02:36:29 am
بلوچستان کے نئے منتخب وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی تقریب حلف برداری آج ہوگی
March 02, 2024

بلوچستان کے نئے منتخب وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی تقریب حلف برداری آج گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ہوگی۔وہ گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی میں بلامقابلہ قائد ایوان منتخب ہوئے تھے۔سرفراز بگٹی کی بطور وزیراعلیٰ نامزدگی کا باضابطہ اعلان آج دن گیارہ بجے صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔