Monday, 22 April 2024, 07:13:47 am
میرسرفرازبگٹی بلامقابلہ بلوچستان کے وزیراعلی منتخب
March 02, 2024

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج سپیکر عبدالخاق اچکزئی کی صدارت میں ہوا۔

اجلاس کے دوران میر سرفراز بگٹی کو بلامقابلہ قائدِ ایوان منتخب کیا گیا۔

انہوں نے اکتالیس ووٹ حاصل کئے۔

نئے منتخب وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں اچھا نظم و نسق یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے اور نوجوانوں کو ان کی اہلیت اور قابلیت کی بنیاد پر روز گار فراہم کیا جائے گا۔