Sunday, 26 May 2024, 04:40:11 pm
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے
April 02, 2024

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔تاہم بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں شام اور رات کے اوقات میں کہیں کہیں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا بڑے شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد بارہ ڈگری سینٹی گریڈ لاہور انیس کراچی چوبیس پشاور چودہ کوئٹہ سات گلگت نو مری آٹھ اور مظفر آباد گیارہ ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق سرینگر، جموں،Leh، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں شام اور رات کے اوقات میں تیز ہوائیں چلنے، مطلع جزوی طورپرابرآلودرہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت :سرینگر، اننت ناگ اور شوپیاں میں چھ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں سولہ، Leh منفی ایک ،پلوامہ اور بارہ مولہ میںپانچ ڈگری سینٹی گریڈ