Friday, 19 April 2024, 11:30:35 pm
غزہ، اسرائیلی حملے میں چار غیر ملکیوں سمیت پانچ امدادی کارکن ہلاک ہوگئے
April 02, 2024

غزہ کے علاقے Deir-El-Balah پراسرائیلی حملے میں چارغیرملکیوں سمیت پانچ امدادی کارکن ہلاک ہوگئے ہیں۔غزہ کے میڈیاآفس کے ترجمان کے مطابق یہ غیرملکی غزہ میں ایک ا مدادی ادارے کے ساتھ کام کررہے تھے۔گزشتہ سال سات اکتوبر سے اب تک غزہ پراسرائیلی حملوں میں کم سے کم بتیس ہزارآٹھ سو پینتالیس فلسطینی شہید اورپچھترہزارتین سوبانوے زخمی ہوگئے ہیں۔