Friday, 19 April 2024, 04:19:56 pm

مزید خبریں

 
گورنرخیبرپختونخوانے پبلک سروس کمیشن کی کارکردگی کوسراہا
June 02, 2023

پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین سکندر قیوم نے آج پشاور میں خیبرپختونخوا کے گورنر حاجی غلام علی سے ملاقات کی۔

چیئرمین نے گورنر کو سالانہ رپورٹ 2022 پیش کی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے حاجی غلام علی نے کہا کہ مختلف اداروں میں اہل امیدواروں کے انتخاب کیلئے شفافیت یقینی بنائی جانی چاہئے۔

انہوں نے کمیشن کی مجموعی کارکردگی کو سراہا۔