Friday, 29 March 2024, 11:53:17 am
قانونی ماہرین نے پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ کو سیاسی جماعتوں کے ایکٹ کی خلاف ورزی قراردیا
August 02, 2022

قانونی ماہرین نے پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ کو سیاسی جماعتوں کے ایکٹ کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

آج (منگل)ریڈیو پاکستان کے پروگرام نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز میں گفتگو کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے سینئر وکلاء نے پی ٹی آئی قیادت پر زور دیا کہ وہ چیف الیکشن کمشنر پر تنقید کی بجائے الیکشن کمیشن کے اظہار وجوہ نوٹس کا جواب دے۔سینئر قانون دان شاہد کمال نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے نے بوجھ پی ٹی آئی پر ڈال دیا ہے انہیں ثابت کرنا ہوگا کہ یہ فنڈنگ ممنوعہ کے زمر ے میں نہیں آتی، انہوں نے کہا پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے جھوٹے بیان حلفی نے ان کی پریشانی میں مزید اضافہ کر دیا ہے اس سے پارٹی پر پابندی بھی لگ سکتی ہے۔ایڈووکیٹ نواز کھرل کاکہنا تھا غیر ملکی فنڈنگ نے پی ٹی آئی کو بے نقاب کر دیا ہے اور اب انہیں ثابت کرنا ہوگا کہ یہ فنڈنگ غیر قانونی نہیں ہے۔