Thursday, 28 March 2024, 01:50:27 pm
حکومت نے سرکاری ، نجی سکولوں میں چھٹی تا آٹھویں جماعت تک کیلئے واحد قومی نصاب تعلیم کو حتمی شکل دے دی
February 03, 2022

حکومت نے تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کے لئے واحد قومی نصاب تعلیم کو حتمی شکل دے دی ہے جس کا کل(جمعہ) باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا۔

یہ بات نصاب تعلیم کی قومی کونسل کی ڈائریکٹر ڈاکٹر مریم چغتائی نے ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ چینل سے آج(جمعہ) ایک خصوصی انٹرویو میں بتائی۔ڈاکٹر مریم چغتائی نے کہا کہ واحد قومی نصاب تعلیم ریاضی، سائنس، کمپیوٹر اور انگریزی جیسے لازمی مضامین پر مشتمل ہے تاکہ تمام بچوں کے لئے یکساں تعلیمی معیار یقینی بنایا جا سکے۔