ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہو رہا ہے جس میں صوبائی دارالحکومت میں حالیہ دہشت گرد حملے کے تناظر میں دہشت گردی کے خاتمے اور محکمہ انسداد دہشت گردی اور پولیس کی استعداد کار میں اضافے کے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔رینجرز اور خفیہ اداروں کے افسران سمیت تمام متعلقہ فریق گورنر ہاؤس پشاور میں کمیٹی کے ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے۔وزیراعظم نے پی ٹی آئی کے دو نمائندوں کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے جنہیں وفاقی وزیر ایاز صادق کے ذریعے پیغام پہنچا کر مدعو کیا گیاہے۔