Wednesday, 24 April 2024, 11:04:41 am
ایران نے ایٹمی بجلی گھر بارے بین الاقوامی ادارے کی رپورٹ مسترد کر دی
February 03, 2023

ایران کے جوہری ادارے نے FORDOW ایٹمی بجلی گھر کے بارے میں ایٹمی توانائی کے بین الاقوامی ادارے کی رپورٹ مسترد کر دی۔ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ محمد Eslami نے تہران میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی جوہری تحقیق کے ادارے کے معائنہ کاروں کے نتائج درست نہیں جو انہوں نے قم شہر سے شمال مشرق میں 20 میل پر واقع زیرزمین جوہری پلانٹ کے دورے کے دوران اخذ کئے۔انہوں نے اقوام متحدہ کے ادارے کی طرف سے دیگر ممالک کے برعکس ایرانی جوہری تنصیبات کے بارے میں اطلاعات میڈیا کو فراہم کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔