Sunday, 26 May 2024, 04:47:14 pm
الحان عمر کا بیان یہودیوں کیخلاف قرار
February 03, 2023

امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلیکنز نے ڈیموکریٹ رکن الحان عمر کے بیان کو یہودیوں کے خلاف قراردیتے ہوئے انھیں اعلی سطح کی ایک کمیٹی سے نکال دیا ہے ۔

الحان عمر کو خارجہ امور کی کمیٹی سے نکالنے کیلئے دو جماعتوں میں منقسم ایوان میں اپنی جماعتی وابستگی کے مطابق 211کے مقابلے میں 218 ووٹ پڑے ۔ری پبلیکنزنے ان کے سن 2019 کے بیانات کا حوالہ دیا جن کیلئے بعد میں انہوں نے معذرت کرلی تھی۔الحان عمر واحد افریقی نژاد رکن کانگریس ہیں اور ایوان میں اکیلی مسلمان خاتون ہیں۔