Saturday, 20 April 2024, 09:04:08 pm

مزید خبریں

 
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بے دخلی مہم کیخلاف ہزاروں افراد کے مظاہرے جاری
February 03, 2023

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے علاقے جموں میں بھارتی حکام کی جانب سے بے دخلی کی مہم کے خلاف ہزاروں افراد کے مظاہر ے جاری ہیں۔بائیں بازو کی کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ ایم وائی TARIGAMI نے مظاہروں کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ ا ئندہ نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے کشمیری عوام کو بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف مل کر آگے آنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہمارے آئینی حقوق اور ریاستی حیثیت چھین لی ہے اور اب ہماری دھرتی پر قبضہ کرنے کے درپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مختلف علاقوں کے عوام کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کر کے صورتحال کو یکطرفہ بنا رہا ہے۔