آزادکشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ اتوار کے روز مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کے اظہار کیلئے یوم یکجہتی کشمیر روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ دن کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی مسلسل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کے نئے عزم کے ساتھ منایا جائے گا۔