فائل فوٹو
حکومت سندھ نے پشاور پولیس لائنز دھماکے میں شہید ہونے والوں کیلئے فی کس 10 لاکھ روپے اور زخمیوں کیلئے فی کس 5 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔یہ اعلان آج سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے دورے کے دوران کیا جہاں انہوں نے دھماکے کے زخمی افراد کی عیادت کی۔