Friday, 29 March 2024, 05:00:43 pm
پاکستان،چین کے درمیان درہ خنجراب آج دوبارہ کھولاجارہاہے
April 03, 2023

پاکستان اورچین کے درمیان درہ خنجراب تقریباً تین سال کی بندش کے بعدآج ہرقسم کی ٹریفک کے لئے دوبارہ کھولاجارہاہے۔اس بات کی تصدیق گلگت بلتستان کے سیکرٹری داخلہ رانا محمدسلیم افضل نے گلگت میں ایک بیان میں کی۔ددنوں ملکوں کے درمیان اہم تجارتی راستہ دوہزاربیس میں کورونا وائرس کی وباء سے پیدا ہونیوالی صورتحال کے بعد بند کردیاگیاتھا۔درہ خنجراب کی تین سالہ بندش کے باعث مقامی تاجربرادری کوشدیدمالی مشکلات کاسامنا کرناپڑا اوربڑی تعداد میں افرادبے روزگارہوگئے تھے۔پاکستان اورچین کے درمیان معاہدے کے مطابق ہرسال خنجراب کے راستے تجارتی سرگرمیاں یکم اپریل سے شروع ہوتی ہیں اور تیس نومبر کویہ راہداری بندکردی جاتی ہے۔اس سے پہلے پاکستان کے لئے ہنگامی ضروریات کی ترسیل کے لئے درہ خنجراب کو رواں سال جنوری اورفروری میں د و مرتبہ عارضی طورپرکھولاگیاتھا۔