Thursday, 30 May 2024, 02:53:01 pm
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر خشک رہے گا
April 03, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر خشک رہے گا۔تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان،کشمیراورخطہ پوٹھوہارمیں کہیں کہیں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بڑے شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ لاہور انیس کراچی پچیس پشاور سترہ کوئٹہ آٹھ گلگت بارہ مری نو اور مظفر آباد پندرہ ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، Leh، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع ابرآلودرہنے، تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ جموں میں مطلع جزوی طورپر ابر آلود رہے گا۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت :سرینگر، پلوامہ اور اننت ناگ میں گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں اٹھارہ، Leh صفر جبکہ شوپیاں اوربارہ مولہ میں دس ڈگری سینٹی گریڈ