Thursday, 13 June 2024, 04:41:39 pm
شاہ سلمان بن عبدالعزیز دنیابھر کے2322عازمین حج کی میزبانی کریں گے
June 03, 2024

خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود پاکستان سمیت دنیا بھر سے دو ہزار تین سو بائیس عازمین حج کی میزبانی کریں گے۔

مکہ مکرمہ سے ریڈیو پاکستان کے نمائندے بلال خان محسود نے اطلاع دی ہے کہ حج کیلئے مہمانوں کے پروگرام کے تحت 88 ممالک کے تیرہ سو حجاج اُن میں شامل ہیں۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ شہدائ، قیدیوں اور زخمی فلسطینیوں کے خاندانوں سے ایک ہزار عازمین حج کو دعوت دی گئی ہے۔

جبکہ سعودی عرب میں کامیاب سرجری کے بعد علیحدہ کئے جانے والے بائیس جڑواں بچوں کے خاندانوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔