Sunday, 21 July 2024, 10:20:09 pm
معروف صوفی اور لوک گلوکار عالم لوہار کی 45ویں برسی
July 03, 2024

معروف صوفی اور لوک گلوکار عالم لوہار کی 45ویں برسی  بدھ کے روز منائی گئی۔

وہ انیس سو اٹھائیس میں گجرات کے قریب ایک گاؤں میں پیدا ہوئے۔

عالم لوہار ہیر وارث شاہ کے حوالے سے مشہور ہیں جسے انہوں نے چھتیس مختلف انداز میں گایا۔

انہیں 1979میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

انہوں نے اپنا پہلا البم تیرہ سال کی عمر میں ریکارڈ کیا اور ستر کی دہائی میں پاکستان کے تمام گلوکاروں پر سبقت حاصل کی۔

وہ انیس سو اناسی میں آج کے روز لاہور میں ایک حادثے میں انتقال کرگئے اور انہیں لالہ موسیٰ میں سپرد خاک کیا گیا۔