Saturday, 20 April 2024, 08:17:39 am
وزیراعظم نے سیلاب متاثرہ علاقے میں سکول کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا
January 04, 2023

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے دورے کے دوران سیلاب سے متاثرہ گورنمنٹ بوائز سیکنڈری سکول کلی جایا خان کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔ ہنگامی امدادی ادارے کے چیئرمین اور چیف سیکرٹری بلوچستان کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری بحالی کے عمل سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی ۔