Tuesday, 23 April 2024, 11:42:41 pm
کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانےکیلئےعالمی برادری بھارت پردباؤ ڈالے،زاہد حفیظ
February 04, 2023

آسٹریلیا میں پاکستان کے ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری نے عالمی برادری پر زور دیاہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینے کے لئے بھارت پر دبائو ڈالےوہ یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں سڈنی میں پاکستان کے قونصل خانے میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔انہوںنے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں فوجی محاصرہ اٹھانے‘ قید کشمیری رہنمائوں کورہاکرنے اور مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو بگاڑنے کیلئے کیے گئے اقدامات منسوخ کرنے پر زور دیا۔سیمینارمیں آسٹریلوی پارلیمنٹ کے ارکان‘ صحافیوں‘ماہرین تعلیم‘ انسانی حقوق کے کارکنوں اور پاکستانی اور کشمیری برادری کے ارکان نے شرکت کی۔