Saturday, 20 April 2024, 03:38:01 pm
وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی عمران خان کے غیرذمہ دارانہ ٹویٹ پرکڑی تنقید
February 04, 2023

وزیرخزانہ محمد اسحاق ڈار نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے غیرذمہ دارانہ ٹویٹ پرکڑی تنقید کی ہے جس کا مقصد ملکی سلامتی کی صورتحال اور سیاسی ماحول کو خراب کرنا تھا۔انہوں نے اپنے ٹویٹس میں کہاکہ عمران خان نے گزشتہ سال پاکستان کو دنیا کی 24ویں بڑی معیشت سے47 ویں نمبر پر پہنچا کر زبوں حالی کا شکار کیا انہوں نے کہاکہ یہ ناقص طرز حکمرانی، نااہلی، بھاری قرضوں ، بدانتظامی اوربدعنوانی پرمبنی حکومت کا منہ بولتا ثبوت ہے جو شدید مہنگائی اور پاکستانی عوام کیلئے ناقابل برداشت مصائب کا باعث بنی۔اسحاق ڈار نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف نے تحریک انصاف کے چیئرمین کو سلامتی کی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان پرقومی ڈائیلاگ کیلئے ایک سیاسی جماعت کے سربراہ کی حیثیت سے مدعو کیا اورعمران خان کا اس پر غیراخلاقی اور غیردانشمندانہ ردعمل حیران کن ہے۔