Wednesday, 22 March 2023, 06:00:19 am
پاکستان ، افغانستان کا دوہرے ٹیکسوں سے بچنے کیلئے معاہدہ
February 04, 2023

پاکستان اور افغانستان نے دوہرے ٹیکس سے بچائو کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

معاہدے پر دستخط اسلام آباد میں دونوں ممالک کے وفود کے درمیان دوہرے ٹیکس سے بچائو کے تیسرے مرحلے کے مذاکرات کے دوران کئے گئے۔پاکستانی وفد کی قیادت ایف بی آر کے بین الاقوامی ٹیکس آپریشنز کے ڈائریکٹر جنرل ساجد اللہ صدیقی نے جبکہ افغانستان کے وفد کی سربراہی ڈائریکٹر ریونیو لیگل سروسز ندا محمد صدیقی نے کی۔