Thursday, 13 June 2024, 04:40:24 pm
دس لاکھ کے لگ بھگ عازمین حج فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے
June 04, 2024

دس لاکھ کے لگ بھگ عازمین حج فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ ریڈیو پاکستان کے نمائندے بلال خان محسود نے مکہ مکرمہ سے اطلاع دی ہے کہ سعودی پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق مجموعی طور پر نولاکھ پینتیس ہزار نوسو چھیاسٹھ عازمین حج فضائی ،زمینی اور سمندری راستوں کے ذریعے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ نے کہا کہ جدید ترین تکنیکی آلات سے لیس بین الاقوامی ہوائی، زمینی اور سمندری بندرگاہوں پر آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے عازمین حج کی آمدکے طریقہ کار کو آسان بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔