حریت رہنما یاسین ملک کی صاحبزادی رضیہ سلطانہ نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے بچوں پر مظالم پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ریڈیو پاکستان سے ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ کشمیری بچوں کو تعلیم کے انکے بنیادی حق سے محروم کردیا گیا ہے اور انہیں اپنے والدین سمیت پیلیٹ گنوں سے نشانہ بنایا جارہا ہے۔رضیہ سلطانہ نے کہا کہ کشمیری بچوں کی زندگیوں کا تحفظ اور انہیں سکول بھیجنا ان کا مشن ہے اس مقصد کیلئے انہوں نے پاکستانی بچوں سے بھی تعاون کی درخواست کی۔رضیہ سلطانہ نے کہا کہ بھارت کی جیلوں میں بند قیدی جن میں ان کے والد یاسین ملک بھی شامل ہیں، ان کا حق خودارادیت کے حصول کیلئے پرامن جدوجہد کے سوا کوئی قصور نہیں۔