Sunday, 26 May 2024, 06:07:30 pm
بھارت کا امرناتھ یاترا کی آڑمیں مقبوضہ کشمیرمیں پیراملٹری فورسزکی 300اضافی کمپنیاں تعینات کرنے کامنصوبہ
June 05, 2023

بھارت آئندہ امرناتھ یاترا کی آڑ میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں پیراملٹری فورسز کی 300اضافی کمپنیاں تعینات کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں پولیس کی درخواست پرسالانہ یاترا کے لئے پیراملٹری فورسز کی 300اضافی کمپنیاں تعینات کی جائیں گی جو یکم جولائی سے شروع ہوگی اوررواں سال 31اگست تک 62دن کیلئے جاری رہے گی۔

ادھر بھارت کے خصوصی تحقیقاتی یونٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آزادی پسند سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں 58افراد کو گرفتار کیا ہے۔

اپنی تشکیل کے بعد سے ایس آئی یو کشمیر میں تعینات پیراملٹری فورسز کے ساتھ مل کر پورے مقبوضہ جموں وکشمیر میں آزادی پسند کارکنوں اور ان کے ہمدردوں کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے۔