Tuesday, 23 April 2024, 02:48:04 pm
نو مئی واقعات میں ملوث افراد کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری ہے:آئی جی پنجاب
June 05, 2023

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث مشتبہ افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے اور قانون کے مطابق کاروائی کی جارہی ہے۔لاہور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ9 مئی کے حملوں کیلئے تحریک انصاف کی قیادت نے اشتعال دلایا اور سوشل میڈیا پرکارکنوں کو اکسایا۔انہوں نے کہاکہ اہداف پہلے سے طے شدہ تھے اور ایک مخصوص مرکزی مقام پر منصوبہ بندی کی گئی۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ جناح ہائوس پر حملے میں سات سو آٹھ افراد کی شناخت کرلی گئی ہے اور ایک سو پچیس افراد گرفتار ہوچکے ہیں۔